مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں

حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو نظرانداز کرنے کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر جنرل حج

بدھ 19 جون 2024 21:10

مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ درست معلومات کے لیے معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں اور حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو نظرانداز کریں۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن, عبدالوہاب سومرو نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے اور کوئی ان کی مدد کو نہی آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز بے بنیاد ھیں کیونکہ ان کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔اور نہ ہی انکی تاریخ یا سال کا تعین ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

ہم سعودی حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں جن کی ہم بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔ جون 18 سپہر 4 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 35 اموات ھوئیں جن میں20 مکہ میں اور 6 مدینہ میں ھوئیں جبکہ 4 منٰی میں، 3 عرفات میں اور2 مزدلفہ میں ہوئیں ہیں۔

بہرحال یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا50 ڈگری تک تھا اور موسم کے حوالے سے حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے کی صورت میں ہمیں اطلاح دی جاتی ہے۔ ہماری ٹیم وہاں جاتی ہے اور اسکے بعد سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثا سے باقاعدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔ اسکے بعد غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے۔ یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے ۔