ا*ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین کا حج مکمل، کل سے وطن واپسی ہوگی

بدھ 19 جون 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک لاکھ 60 ہزار عازمین نے فریضے کی تکمیل کردی اور کل سے وطن واپسی کا عمل شروع ہوجائے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی ای) کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔ بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کے ذریعے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو کر اچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، سکھر اور کوئٹہ لایا جائے گا۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21جولائی تک جا ری رہے جبکہ ایک لاکھ25 ہزار حجاج کرام کی واپسی ملکی اور غیر ملکی نجی ایئرلائنز کے ذریعے ہوگی۔