Live Updates

سینٹ اجلاس ،ہمایوں مہمند کا مائیک بند کر نے پر پی ٹی آئی اراکین کا شدید احتجاج

کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (آج) صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا

جمعرات 20 جون 2024 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) سینٹ میں سینیٹر ہمایوں مہمند کا مائیک بند کر نے پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید احتجاج کیا تاہم کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (آج)جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دور ان ہمایوں مہمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیا تو ڈپٹی چیئرمین نے ان کا مائیک بند کردیا، جس پر پی ٹی آئی کے اراکین بھی ایوان میں سراپا احتجاج رہے۔اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے تھے کہ سینیٹر فلک ناز نے کورم کی نشاندہی کی۔کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (آج) جمعہ کی صبح سارھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات