وفاقی حکومت کا گھریلو صارفین سے استعمال شدہ بجلی کے بل کے علاوہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز پر غور
مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط متعین بنیادی ٹیرف 5 روپے72پیسے میں شامل ہیں، گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے.نیپرا حکام
میاں محمد ندیم جمعہ 21 جون 2024 12:37
(جاری ہے)
نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگایا جائے گانیپرا کی یکم جولائی 2024 سےفکسڈ چارجزکی تجویز ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا، تمام فکسڈ چارجز بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں، یہ ٹیرف سے الگ نہیں ہے.
کمرشل کے لیے فکسڈ چارجزمیں 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اس سے ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی ٹی او یو (ٹائم آف یوز) میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے 5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے اب بھی ریونیو کی جانب فکسڈ چارجز صرف 2 فیصد ہیں اور متغیر چارجز 98 فیصد ہیں حکام نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بجلی کے ٹیرف میں لاگت اور محصول کے ڈھانچے کے درمیان غلط مماثلت پائی ہے.مزید اہم خبریں
-
محمد زبیر بھی ان لوگوں میں شامل جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اٹک میں ایمبولینس اور ٹینکرمیں تصادم سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کاموٹروے ہکلہ انٹرچینج کے قریب ایمبولینس حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس
-
ایکسپورٹرز پر ٹیکس رجیم میں تبدیلی ٹیکس بڑھانے کی بجائے کمی کا باعث بنے گی
-
وزیراعظم نے خود اعتراف کیا یہ بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا ‘ یاسمین راشد
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری
-
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کا اجلاس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیردفاع کے بیان کا انداز پاک افغان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں، مولانا فضل الرحمن
-
ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نااہل ہوئی،سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف
-
ڈاکٹر فاروق ستار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.