نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،شزہ فاطمہ

جمعہ 21 جون 2024 17:02

نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ریموٹ لرننگ کے لیے سمارٹ سکولز کا قیام بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو یہاں گوگل وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی، ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے میدان میں موثر استعمال، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گوگل وفد میں اینڈریو اری، ہیڈ ٹریڈ اینڈ اکنامک افئیرز، ایشیاء پیسیفک، کائل گارڈنر، گورنمنٹ افئیرز اینڈ پبلک پالیسی لیڈ، جنوبی ایشیا، اور فرحان قریشی، گوگل کنٹری ہیڈ شامل تھے۔

وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو گوگل لٹریسی پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیرمملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ریموٹ لرننگ کے لیئے سمارٹ سکولز کا قیام بہت اہم ہے۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ گوگل فار ایجوکیشن کی جانب سے پاکستان میں کروم بکس کی تیاری قابل تعریف اقدام ہے، طلباء اور اساتذہ کے لیئے ڈیجیٹل ٹولز کی فراہمی سے تعلیمی تقسیم کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے انہیں ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کے لیئے ٹریننگ دینا ضروری ہے، ڈیجیٹل لیٹریسی سے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ ریموٹ لرننگ کے لیئے سمارٹ سکولز کا قیام بہت اہم ہے، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا وزارت آئی ٹی گوگل کے تمام انیشیٹو میں ہر ممکن تعاون و سپورٹ فراہم کرے گی۔