لاہور میں غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں ، منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون

91مقامات کی چیکنگ ،23کے خلاف کاروائی کر کے سامان ضبط کر لیا گیا ‘ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر

جمعہ 21 جون 2024 17:50

لاہور میں غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں ، منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) لاہور میں غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں ، منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ نے 91مقامات کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 23کے خلاف کاروائی کر کے سامان ضبط کر لیا ، 234ایل پی جی سلنڈر، 19ویٹ مشینیں اور 13ریفلنگ مشینیں ضبط کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ علامہ اقبال زون میں 80کمرشل سلنڈرز، 5ویٹ اور 5ریفلنگ مشینیں ضبط کی گئیں، سمن آباد زون میں 07کمرشل سلنڈرز، 02 ویٹ مشینیں اور 01ریفلنگ مشین ضبط کی گئی،گلبرگ زون میں 70کمرشل سلنڈرز، 03ویٹ مشینیں اور 01ریفلنگ مشین کو ضبط کیا گیا۔

داتا گنج بخش زون میں 73کمرشل سلنڈرز، 08ویٹ مشینیں اور 06ریفلنگ مشینیں ضبط کی گئیں۔ جبکہ راوی زون میں 32کمرشل سلنڈرز، 01ویٹ مشین اور 05ریفلنگ مشیںنیں ضبط کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار انسانی زندگی سے کھلواڑ ہے، معصوم انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں ۔رافعہ حیدر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، غیر قانونی طور ایل پی جی رضاکارانہ بند کریں ورنہ سخت کاروائی ہو گی۔