پاکستانی فلم سازوں سے آسکر کے لیے نامزدگیاں طلب

جمعہ 21 جون 2024 18:58

پاکستانی فلم سازوں سے آسکر کے لیے نامزدگیاں طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2024ء) دنیا کے سب سے بڑے اور معزز ترین ایوارڈ سمجھے جانے والے آسکر کے لیے پاکستانی کمیٹی نے ملک کے فلم سازوں سے 97 ویں میلے کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔پاکستانی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی فلم ساز آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کے لیے اپنی فلمیں بھجوا سکتے ہیں۔

پاکستانی فلم سازوں کو 15 اگست تک اپنی فلمیں کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے مطابق یکم نومبر 2023 اور 30 ستمبر 2024 کے درمیان سینمائوں میں ریلیز ہونے والی کسی بھی پاکستانی فلم کو نامزدگی کیلئے بھیجا جا سکتا ہے۔شرائط کے مطابق 40 منٹ یا اس سے زائد دورانیے کی فیچر یا اینیمیٹڈ فلم کو غیر ملکی بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے بھجوایا جا سکتا ہے۔

پاکستانی کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی فلم کا مقابلہ دنیا کے 140 ممالک کی غیر ملکی فلموں سے ہوگا اور آسکر انتظامیہ دسمبر 2023 تک فلموں کو شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان کرے گی۔آسکر کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد جنوری کے اختتام یا پھر فروری 2024 میں اکیڈمی کی جانب سے حتمی پانچ غیر ملکی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد مارچ میں کامیاب فلم کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :