Live Updates

بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا

بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے اس کے باوجود بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا اور ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی، گفتگو

جمعہ 21 جون 2024 23:20

بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ کو کسی صورت کوئی روک نہیں سکتا، بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے اس کے باوجود بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا اور ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم سب ٹیکسز کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں، بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے۔

Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات