وزیراعظم شہبازشریف کی خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 22 جون 2024 16:34

وزیراعظم شہبازشریف کی خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال پر تعزیت اور اظہارافسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار ہونے کا منفرد اعزاز حاصل رہا، اُن کی قسمت پر ہر مسلمان ناز کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلید ِکعبہ سے متعلق نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا تسلسل جاری ہے، شیخ صالح الشیبی کو 109 ویں کلید بردار ہونے کا اعزاز حاصل رہا ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل دے۔