![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات، عیدالاضحیٰ پرخدمات سرانجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں چئیرمین سی ڈی اے کا استقبالیہ
ہفتہ 22 جون 2024 17:40
![وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات، عیدالاضحیٰ پرخدمات سرانجام دینے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_f53f5_1697625374.jpg._2)
(جاری ہے)
استقبالیہ میں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی استقبالیہ میں عید الاضحیٰ پر خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ اس موقع پر سی ڈی اے سینیٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اپنے افسران کے ساتھ بیٹھا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام افسران اور ہمارے ہیروز سینیٹری ورکرز نے جس جان فشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں اسلام آباد کی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لیے کام کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ اللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور اسلام آباد کا نام ایک یونٹ کے طور پر ابھرا پہلی دفعہ آپکی محنت کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے سب کو شاباش دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب کی ہدایات پر آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تقریب کا انعقاد کیاگیا سینیٹری ورکرز کی وجہ سے اسلام آباد کی عزت میں اضافہ ہوا اس لئے یہ ہمیشہ ہماری آنکھ کا تارا ہیں ڈویلپمنٹ کا کام عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز متعارف کرانے سے آپریشن کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنٹری ورکرز کی خدمات کو سہرایا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ان گمنام ہیروز منظروعام پر لانے پر چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد مبارکباد کے مستحق ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ورکرز نے نہ دن دیکھا نہ رات, نہ خوشیاں دیکھیں صرف خدمت میں مصروف رہے میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے ان ورکرز اور ان کی فیملز کو سلام پیش کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
آفتاب شیر پاﺅ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا مشورہ دیدیا
-
کراچی،پکنگ پر جانے والی بس کو حادثہ،7افراد جاں بحق
-
’چینی پاکستان کی مدد کے لیے آ رہے ہیں مرنے کے لیے نہیں‘
-
لیسکو نے بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کر دیا
-
جرمنی میں گزشتہ برس اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی، رپورٹ
-
ایک افغان مہاجر کی پاکستان میں چالیس سالہ جدوجہد کی کہانی
-
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر بھار ی جرمانے عائد کرنے کاعندیہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کوسینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
-
ضلع کرم ،شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 19 افراد زخمی
-
ہم دھکا سٹارٹ سے ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں،نبیل گبول
-
خواجہ آصف کاافغانستان کے بارے میں موقف پاک افغانستان تعلقات میں بہتری کی علامت نہیں،مولانافضل الرحمان
-
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.