سیاحوں کے اطالوی جزیرے کیپری جانے پر عائد پابندی ختم

DW ڈی ڈبلیو اتوار 23 جون 2024 19:20

سیاحوں کے اطالوی جزیرے کیپری جانے پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2024ء) اطالوی دارالحکومت روم سے اتوار 23 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ جزیرہ جنوبی اٹلی کے شہر نیپلز کے قریبی سمندری علاقے میں واقع ہے اور وہاں مین لینڈ اٹلی سے پینے کا صاف پانی پہنچانے والی پائپ لائن میں خرابی کے باعث پانی کی ترسیل بند ہو گئی تھی۔

سیاحوں کا پسندیدہ شہر وینس، لیکن نہروں میں کوڑا اتنا زیادہ

اس پر کیپری کے میئر پاؤلو فالکو نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اس جزیرے پر سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی تھی۔

واٹر سپلائی میں یہ خرابی کل ہفتہ 22 جون کے روز پیدا ہوئی تھی اور میئر فالکو نے فوری طور پر اس جزیرے پر سیاحوں کی آمد ممنوع کر دی تھی۔

پینے کا پانی نہیں، سیاح نہ آئیں

کیپری تک صاف پانی پہنچانے والی پائپ لائن کی ماہرین نے مسلسل کوششیں کر کے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہی مرمت کر دی تھی اور جزیرے کو واٹر سپلائی بحال ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس پر میئر فالکو نے اتوار کو علی الصبح اعلان کر دیا کہ اب سیاح کیپری آ سکتے ہیں۔

کیپری کا جزیرہ یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز سے کچھ دور خلیج نیپلز میں واقع ہے اور اس جزیرے پر پینے کا صاف پانی ذخیرہ کرنے کی کافی سہولت موجود نہیں۔ اسی لیے واٹر پائپ لائن غیر فعال ہو جانے کے بعد یہ بات یقینی تھی کہ وہاں دستیاب پانی مقامی باشندوں اور سیاحوں سمیت ہر کسی کی روزانہ ضروریات کے کافی نہیں تھا۔

کیا موسمیاتی تبدیلیاں جنوبی یورپ میں سیاحت کو متاثر کر رہی ہیں؟

خلیج نیپلز میں کیپری کا جزیرہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا اتنا پسندیدہ تعطیلاتی مقام ہے کہ پابندی کے اعلان اور پھر مسافر فیریز کی آمد و رفت بند کر دیے جانے کے بعد نیپلز کی بندرگاہ پر ایسے مسافر بردار بحری جہازوں کی ایک طویل قطار لگ گئی تھی۔

کیپری کی سیاحتی کشش کے اسباب

اطالوی جزیرے کیپری کا پینے کے صاف پانی کے لیے باقی ماندہ اٹلی پر انحصار کتنا زیادہ ہے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مقامی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک واٹر پائپ لائن کی مرمت نہیں ہو جاتی، اس جزیرے پر آباد ہر گھرانے کو ایک واٹر سپلائی ٹینکر سے پینے کے لیے صرف 25 لٹر (6.6 گلین) پانی ملے گا۔

رومانوی شہر وینس میں سیاحت اور بھی مہنگی

اس جزیرے کے رہائشی مقامی باشندوں کی مجموعی آبادی صرف قریب 13 ہزار ہے لیکن وہاں خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں ہر روز ہزارہا ایسے سیاح بھی جاتے ہیں، جو زیادہ تر صبح وہاں جا کر شام کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔

بڑھتی سیاحتی سرگرمیوں سےنمٹنے کے لیے اٹلی کے اقدامات

یہ اطالوی جزیرہ اپنے قدرتی حسن، رنگا رنگ طرز تعمیرات، حیران کن حد تک خوبصورت ساحلوں، بہت پرتعیش ہوٹلوں اور اپنی ان بہت سی ساحلی غاروں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، جن کے اندر موجود پانی ان غاروں سے باہر تیز دھوپ کی وجہ سے دور تک گہرا نیلا اور چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔

م م / ا ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)