![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لئے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی
پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا قانونی و آئینی حق ہے سندھ میں جمہوریت کے نام پر سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، حلیم عادل شیخ
اتوار 23 جون 2024 21:35
![پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لئے کورنگی ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_e1ebf_1719164527.jpg._2)
(جاری ہے)
پولیس کی بھاری نفری نے کارکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی واجد حسین، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، حارث میوو، قدیر احمد سمیت دو درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ریلی رد عمل دیتے ہوئے کہا پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا قانونی و آئینی حق ہے سندھ میں جمہوریت کے نام پر سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پولیس نے ہماری پر امن ریلی کے شرکا کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا سندھ میں بلاول زرداری کی جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے پر امن احتجاج کیا جارہا تھا عمران خان قوم کیعظیم لیڈر ہیں جن کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پر امن تحریک جاری رہے گی پولیس گردی سے ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکے ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا ہمارا احتجاج پر امن پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے ایک تیسری قوت ہمارے احتجاج میں شامل ہوکر نو مئی جیسا واقعہ کروانا چاہتی تھی انہوں نے کہا ہم پر امن ہیں پر امن رہیں گے پولیس نے زیادتی کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے فوری طور پر بلا جواز گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو غیر اہم شخص قرار دیدیا
-
دوحہ میں پاکستانی آموں کی نمائش جاری، قطری شہریوں کی پاکستانی پھلوں اورپکوانوں میں زبردست دلچسپی
-
محمد علی درانی نے عمران خان کی رہائی اور ایک سال میں دوبارہ الیکشن کروانے کی پیشنگوئی کر دی
-
ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ ،پرویزالٰہی نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
ایران: نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری
-
عمران خان کی پارٹی قیادت اور وکلاءسے ملاقات کی اجازت نہ دینے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
-
'افغانستان میں ٹی ٹی پی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے'، پاکستان
-
محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر
-
پی ٹی آئی کاامریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں حکومت کی قرارداد لانے کی حمایت سے انکار
-
پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت نے شبلی فراز کے استعفے کا مطالبہ کردیا،عمر ایوب کے استعفیٰ دینے کا خیر مقدم
-
سلامتی کونسل: حوثیوں سے بحری جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
غزہ: لڑائی میں شدت طبی و امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا سبب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.