![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
عمران خان نے نا اہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے. وکیل علی ظفر کے توسط سے دائردرخواست میں موقف
میاں محمد ندیم
پیر 24 جون 2024
14:11
![عمران خان نے نا اہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_e6d5d_1699253983.jpg._2)
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائی کورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے، زیر التوا اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق عمران خان کی نا اہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے قبل ازیں 6 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اگر فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے درخواست میںبتایا گیا ہے کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی. درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی یاد رہے کہ 6 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کو برقرار رکھتے ہوئے کیس میں ان کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی تھی. عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لینے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی21 اکتوبر 2022 کو انتخابی نگران ادارے نے متفقہ فیصلے میں سابق وزیراعظم کو آرٹیکل 63 پی ون کے تحت توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا تھا اور فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، انہیں جھوٹے بیانات اور غلط ڈیکلیریشن جمع کرنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا. الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور وہ آرٹیکل 63 پی ون کے تحت بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں، یہ فیصلہ الیکشن اتھارٹی کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ طور پر کیا تھا سابق وزیر اعظم نے اپنی نااہلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلے کو ایک طرف رکھا جائے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اس معاملے پر کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے. دریں اثنا، عمران کی نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی تھی درخواست میں کمیشن کے متعلقہ سیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے تحت عمران کو نااہل قرار دیا گیا ابتدائی طور پر، درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اسی معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں اپنی دوسری درخواست فائل کرنے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا بعد میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ اسے اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ ہی کیس کو آگے بڑھائے.
![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل کا ایک حصہ منہدم: ایک ہلاک، چھ زخمی
-
ارزولا فان ڈیئر لائن دوسری مدت کے لیے یورپی کمیشن کی صدر نامزد
-
بھارت: ملکی آئین بمقابلہ 'راجہ کا ڈنڈا' آخر تنازع کیا ہے؟
-
کاہنہ بینظیرانکم سپورٹس رٹیلرز کی بھتہ خوری جاری متاثرہ خواتین نوٹس کی منتظر
-
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقریری معاملہ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس2جولائی کو طلب
-
شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی کیس ، ہائیکورٹ کا قابل اطمینان جواب نہ دینے پر اظہار برہمی ،آئی جی کی سخت سرزنش
-
عمر ایوب کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، شیرافضل مروت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
-
آج دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ہیں، وزیر داخلہ
-
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا، وزیر اعظم
-
امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
دہشت گردی کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.