![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
فزکس کے شعبے پر مبنی 49 ویں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کا افتتاح
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی
پیر 24 جون 2024 16:32
![فزکس کے شعبے پر مبنی 49 ویں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کا افتتاح](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_25ecc_1678736010.jpg._2)
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو گزشتہ 49 سالوں سے اس بین الاقوامی کانفرس کی میزبانی پر مبارک باد بھی دی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کوانٹم ،کمپوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوے حکومت نے یونیورسٹیوں میں نیشنل سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جن سے طالب علم بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2018 سے لیکر اب تک وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ہدایت پر ملک بھر کیا جامعیات میں درجنوں نیشنل سنٹرز قاہم کیے گئے تھے جن سے ہزاروں طالب علم بھرپور فاہدہ اٹکر رہے ہیں۔مزید براں تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ عالمی ساہبر سیکورٹی مارکیٹ کا 2026تک 345.4$ بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت کیلئے فعال اقدامات کیے ہیں ،حکومت سرکردہ تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے، کوانٹم ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں مزید سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے، ان منصوبوں کا مقصد کوانٹم سائنس، کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی سائنسی مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے،کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول کوانٹم ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ، اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز اور کوٹنگز پر تفصیلی سیشن منقعد کیے جائیں گے،کانفرنس 6 جولائی 2024 تک نتھیاگلی میں جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انسانوں کی اسمگلنگ کا شبہ، ترک فوج کا بریگیڈیئر جنرل گرفتار
-
اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
-
عوام یا بے لگام مشتعل ہجوم
-
دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی،145مسافر محفوظ رہے
-
آئی ایف سی کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ: پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول میں اہم پیش رفت کرلی
-
190 ملین پاونڈز ریفرنس میں نیب نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
-
کاہنہ بینظیرانکم سپورٹس رٹیلرز کی بھتہ خوری جاری متاثرہ خواتین نوٹس کی منتظر
-
سوات ، نجی سکول کی بس کھائی میں جاگری،ایک بچہ جاں بحق30زخمی
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اراکین کا قیادت پر تحفظات کااظہار
-
اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اورنعرے بازی کے سوا کچھ نہیں،مریم نواز
-
دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل کا ایک حصہ منہدم: ایک ہلاک، چھ زخمی
-
ارزولا فان ڈیئر لائن دوسری مدت کے لیے یورپی کمیشن کی صدر نامزد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.