ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں، گورنرپنجاب

پیر 24 جون 2024 19:41

ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارضلع کونسل اٹک میں شہید بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے کا اہتمام ضلعی رہنماؤں پاکستان پیپلز پارٹی سردار حیدر علی خان،ملک امداد حسین اورپارٹی کے دیگر افراد نے کیا۔

جلسے کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں سرداراشعرحیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان اقلیتی رہنما اورسماجی ورکرشیریں اسلم اور پیپلز پارٹی کے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چالیس کے قریب مختلف سیاسی افراد نے اپنے دھڑوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹک پاکستان پیپلزپارٹی سے محبت کرنےوالوں کاضلع ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نےمتعدد باراٹک سےکامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ اٹک کےلوگ دلیراورمحبت کرنےوالے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کواٹک میں دوبارہ زندہ کریں گے اورذوالفقار علی بھٹوشہیداوربےنظیربھٹو شہیدکےمشن کوآگےبڑھاٸیں گے۔گورنر پنجاب نےکہاکہ پنجاب کی پگ اٹک کی عوام کےسررکھی گٸی ہے۔اب ضلع اٹک کاہرشخص گورنرہے اور گورنر ہاؤس کے دروازے اٹک اورصوبہ بھرکی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹک کے طلبہ و طالبات ذہانت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس کو جلدفعال کیاجاۓگا۔اس کےعلاوہ یونیورسٹی آف اٹک کاقیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔ گونر پنجاب نے کہا کہ فتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی کاسب کیمپس اس کے علاوہ جنڈ میں یوای ٹی ٹیکسلاکےسب کیمپس کاقیام اورپنڈ گھیب میں ڈائلیسز سینٹربھی مستقبل قریب میں قائم کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میری سیاست غریب کی عزت کی سیاست ہے اورمیری سیاست غریب کی محبت کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی شخص پرظلم نہیں ہونےدیں گے۔گورنرپنجاب نےکہاکہ ضلع کی تمام سیاسی پارٹیاں میرےساتھ ملک کرعوام کی خدمت کریں۔گورنرپنجاب نےکہاکہ وہ ضلع اٹک کی عوام کی بھرپوراوردن رات خدمت کریں گے۔انہوں نےپاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونےوالےسیاسی افراد کوخوش آمدیدکہا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں نٸےشامل ہونےوالےافرادکومایوسی نہیں ہوگی۔انہوں نےکہاکہ عوامی خدمت کاسفرجاری رہےگا اوروہ پہلےبھی اٹک کی عوام کے خادم تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوامی خدمت کر کے عوام کے دلوں کو جیتیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔