Live Updates

تاجربرادری کی مشاورت سے فیصلے کرینگے،وزیرخزانہ

پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی اورنگزیب سے ملاقات ،ٹیکس سے متعلق تجاویزپیش کیں

پیر 24 جون 2024 22:06

تاجربرادری کی مشاورت سے فیصلے کرینگے،وزیرخزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے مخصوص ٹیکس تجاویز بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی سفارشات کو نوٹ کیا جا رہا ہے اور جس حد تک ممکن ہوا بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے وفد کو ایف بی آر کی جاری کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لیے سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :