شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج

منگل 25 جون 2024 13:29

شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا، اس موقع پر شیخ رشید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد، کراچی کے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرتے ہوئے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :