جائیداد کے تنازع پر خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

پشاور میں پیش آئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

Sajid Ali ساجد علی منگل 25 جون 2024 16:05

جائیداد کے تنازع پر خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2024ء ) صوبہ خیبرپختونکوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے نواحہ علاقہ بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، جس کے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔

دوسری طرف حویلیاں کے نواحی علاقہ ڈنہ نورال میں دیرینہ دشمنی پر بھتیجےنے فائرنگ کرکے اپنے چچاکو قتل کردیا ، ملزم ارتکاب جرم کےبعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، وجہ قتل سابقہ عداوت و دیوانی کے مقدمات بتائی گئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کرحویلیاں ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثا کے حوالہ کردی گئی، تھانہ ناڑہ میں نامزد ملزم کے خلاف مودمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی، مقتول لال محمد کے بیٹے نے تھانہ ناڑہ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کو نیاز محمد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک اور علاقہ چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد اور 2 زخمی ہوگئے تھے، تھانہ شبقدرکی حدود میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ ہوئی تھی جس سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں پھوپھی زاد اور ماموں زاد تھے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں اورزخمیوں کو ٹی ایچ کیو شب قدر منتقل کردیا، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق علاقہ گونڈا اور نصرت زئی سے تھا۔