سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے تدریسی سال 2020، 2021، 2022، اور 2023 کیلئے داخلے26 جون سے 19 جولائی تک ہونگے

منگل 25 جون 2024 23:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے تدریسی سال 2020، 2021، 2022، اور 2023 کے ایم ایس سی، ایم ای، ایم ایس آئی ٹی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی پہلے، تیسرے، پانچویں، ساتویں اور نویں فال سیمیسٹر میں داخلے عام رواجی فیس کے ساتھ 26 جون سے 19 جولائی 2024 تک ہونگے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 22 جولائی سے 31 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ اس طرح، ریگولر کلاسز 29 جولائی 2024 سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :