Live Updates

کسان سہولت سنٹرز پر زرعی ادویات ارزاں نرخ پر فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

منگل 25 جون 2024 20:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ کسان سہولت سنٹرز پر زرعی ادویات ارزاں نرخ پر فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کسان دوستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے کپاس کی کاشت کے علاقوں کی غلہ منڈیوں میں کسان سہولت سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ یکم جولائی سے مکمل فعال ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے غلہ منڈی خانیوال کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ کسان سہولت سنٹرز پر زرعی ادویات ارزاں نرخ پر فراہم کی جائے گی ، اس کے علاوہ کھاد بھی کنٹرول ریٹ پر فروخت ہوگی اور کسانوں کے لئے مشاورتی کائونٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاٹن زون میں کسان سہولت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں،کسان سہولت سنٹرز یکم جولائی سے مکمل فعال ہو جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں افسران زرعت،ڈیلرز اور کسانوں نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات