لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 27 جون 2024 13:54

لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پرمغوی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ کل (جمعہ کو )مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے ۔گزشتہ روز بھی عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کراکے پیش نہ کیا گیا ۔