پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈائون جاری

خصوصی اسکواڈز نی15597معائنے کرنے کے دوران 7ہزار 987کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے حکومت 75مائیکرون سے کم موٹائی والے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ‘راجا جہانگیر

جمعہ 28 جون 2024 13:21

پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈائون جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں جبکہ کارروائیوں کے دوران 7ہزار 987کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں صوبے بھر میں زور پکڑ رہی ہیں۔

خصوصی اسکواڈز نی15597معائنے کرنے کے دوران 7987کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جو کہ مقررہ 75 مائیکرون سے کم تھے ۔ترجمان کے مطابق نے گزشتہ 3ہفتوں کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 15597چھاپے مارے جن میں سی1798کارروائیاں صوبائی دارالحکومت لاہور میں کی گئیں جہاں سے 1002کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی خصوصی ٹیموں نے فیصل آباد میں 295معائنے کیے اور 733کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔

شیخوپورہ میں 459معائنے اور 570کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ راولپنڈی میں 1007معائنے اور 897کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ خانیوال میں 358معائنے اور 372کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ سیالکوٹ میں 153معائنے اور 369کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جب کہ ملتان میں 173معائنے اور 309کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔اسی طرح منڈی بہائو الدین میں 161 معائنے اور 262کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

گجرات میں 305معائنے اور 276کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، گوجرانوالہ میں 218معائنے اور 221کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ننکانہ صاحب میں 1101معائنے اور 213کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، راجن پور میں 181معائنے اور 171کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ڈی جی خان میں 161معائنے اور 171کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، چکوال میں 307معائنے اور 163 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نارووال میں 58معائنے اور 132کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، حافظ آباد میں 685معائنے اور 119کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، اوکاڑہ میں 71معائنے اور 137 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، مظفر گڑھ میں 148معائنے اور 117کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بہاولپور میں 162معائنے اور 119کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، خوشاب میں 277معائنے اور 87کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، رحیم یار خان میں 233معائنے اور 97کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، وہاڑی میں 210معائنے اور 117کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، لیہ میں 653معائنے اور 87کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور لودھراں میں 135معائنے اور 94 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔

کارروائیوں کے دوران جہلم میں 158معائنے اور 80کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، پاکپتن میں 360معائنے اور 62کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، قصور میں 237معائنے اور 56کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، چنیوٹ میں 120معائنے اور 59کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7103معائنے اور 51کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، سرگودھا میں 14معائنے اور 66کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، میانوالی میں 102معائنے اور 36کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بہاولنگر میں 76معائنے اور 22کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بھکر میں 112معائنے اور 14کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، مری میں 103معائنے اور 21کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور ساہیوال میں 2150معائنے اور 301 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجا جہانگیر نے کہا کہ یہ مہم عوام کے بہتر اور محفوظ ماحول کے لیے ہے اور ان تمام کارروائیوں کو قانون سازی کے اقدامات کی حمایت حاصل ہے، جس میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ پنجاب پلاسٹک فری پروگرام کے نفاذ میں کسی قسم کی خامیاں یا خلا نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے کہ وہ 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنائے۔