ساہیوال،8بچوں کی ماں کوپٹرول ڈال کر ہلا ک کر نے کا کیس ،مجرم خاوند کو دو مرتبہ سزائے موت ،10لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 28 جون 2024 21:53

ساہیوال،8بچوں کی ماں کوپٹرول ڈال کر ہلا ک کر نے کا کیس ،مجرم خاوند کو ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے 8بچوں کی ماں شازیہ کو پٹرول ڈال کر زندہ جلانے کے مقدمہ کے ملزم خاوند طارق شیخ کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 24اپریل 2023کی رات کو چک 93بارہ ایل میںروٹھ کرمیکے آئی ہوئی بیوی شازیہ 8بچوں کی ماں کو اس کے خاوند طارق شیخ نے پٹرول ڈال کر آگ لگا کر جلا دیا تھاجسے بری طرح جھلس جانے کے سبب سول ہسپتال پہنچایا مگر شازیہ نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

مقتولہ خاوند سے ناراض ہو کر ایک سال سے میکے آ ئی ہوئی تھی کہ ملزم وقوعہ کی رات کو منانے کے بہانے آیا اور منصوبہ کے تحت جلا دیا۔مجرم طارق شیخ کو 302ت پ میں سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔پولیس شاہ کوٹ نے مقتولہ کے باپ نظام کی مدعیت میں مقدمہ,324 302ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔