افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں ، ہم جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف

جمعہ 28 جون 2024 22:25

افغانستان کی  سرزمین  پاکستان میں دہشت گردی، خونریزی اور تباہی کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں اور ہم جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میرے ایک بیان پر اسدقیصر نے ایوان میں تقریر کی ہے، میں نے دو روز قبل کہا تھا کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ہو رہی ہے، افغان سرزمین دہشت گردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں اور ہم جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر دہشت گردی میں تیزی آئی ہے تو اپوزیشن کواس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے یہ ہمارے شہیدوں کے خون کامعاملہ ہے، دہشت گردی سے ہماری معیشت متاثر ہو رہی ہے، اگر یہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔