Live Updates

پارٹی عہدوں سے استعفا دینا عمر ایوب کا ذاتی فیصلہ ہے

عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر کام جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی سمجھتی ہےکہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو علیحدہ ہونا چاہیے، پی ٹی آئی ایک متحد پارٹی تھی اور ایک ہی پارٹی رہے گی۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جون 2024 20:38

پارٹی عہدوں سے استعفا دینا عمر ایوب کا ذاتی فیصلہ ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جون 2024ء) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ پارٹی عہدوں سے استعفا دینا عمر ایوب کا ذاتی فیصلہ ہے، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر کام جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو علیحدہ ہونا چاہیے،پی ٹی آئی ایک متحد پارٹی تھی اور ایک ہی پارٹی رہے گی۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدوں سے استعفا دینا عمر ایوب کا ذاتی فیصلہ ہے، عمر ایوب نے استعفا دینے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں، اپوزیشن لیڈر کی فل ٹائم جاب ہے، وہ بطور اپوزیشن لیڈر کام جاری رکھیں گے۔

یہ کوئی اتنا بڑا یشو نہیں ہے، فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں، عمر ایوب انتہائی محنتی آدمی ہیں، استعفا دینے کا مقصد ان پر اعتماد کی کمی نہیں بلکہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، کیونکہ دونوں عہدے بڑی ذمہ داری ہے، باقی فیصلہ پارٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی میں بحث ہوتی رہی ہے کہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو علیحدہ ہونا چاہیے۔ شاندانہ گلزار نے ٹویٹ کرکے اپنا بیان واضح کردیا ہے۔

پارٹی بڑی جماعت ہے مختلف آراء اور مسائل ہوتے رہتے ہیں، ہونا یہ چاہیے کہ اگر کسی کو کوئی اختلاف ہے تو پارٹی فورم پر ڈسکس کیا جائے، پی ٹی آئی ایک متحد پارٹی تھی اور ایک پارٹی ہی رہے گی، اس وقت ایک کوشش ہورہی ہے ، ٹاؤٹس چھوڑے گئے ہیں جو پارٹی لیڈرشپ کو سیاسی ٹارگٹ کررہے ہیں، پارٹی سے جن کو نکالا جاچکا وہ بھگوڑے لوگ ہیں، ان کو ایک باقاعدہ پلان کے تحت لانچ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق افواہیں پھیلائیں، پارٹی کو دو سالوں میں نہیں توڑا جاسکا اب جو پارٹی چھوڑ چکے تھے ان کو لانچ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے سختی سے کہا ہے ان کے ساتھ کسی قسم کے بات چیت نہیں ہوگی، علی زیدی، فواد چودھری، عمران اسماعیل کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات