قائمقام وائس چانسلر اور رجسٹرار لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی

کے درمیان شدید اختلافات ، گورنر پنجاب کا نوٹس، انکوائری کا حکم

ہفتہ 29 جون 2024 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائمقام وائس چانسلر اور رجسٹرار لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی کے درمیان شدید اختلافات کو نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے انکوائری کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو باقاعدہ خطوط تحریر کیے تھے گورنر کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دونوں فریقین سے جواب طلبی کر لی ہے