شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک میزائل ممکنہ طور پر خرابی کا شکار تھا،جنوبی کوریا حکام

پیر 1 جولائی 2024 13:14

شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) شمالی کوریا نے پیر کی صبح 2 نئئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 میزائل 10 منٹ کے وقفے سے شمالی مشرقی سمت میں لانچ کیے۔ ایک میزائل نے 370 میل جبکہ دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)

دونوں میزائل کس علاقے میں گرے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔جنوبی کوریا کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک میزائل میں بظاہر خرابی نظر آئی اور وہ ممکنہ طور پر گر کرتباہ ہوا ہے۔ میزائل کے ملبے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتیہوئے اس کا ردعمل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے مطابق نئے میزائل تجربے ممکنہ ردعمل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :