ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں

DW ڈی ڈبلیو پیر 1 جولائی 2024 13:40

ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2024ء) اتوار کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ایل جی بی ٹی اور اس سے وابستہ دیگر افراد پر مشتمل 'پرائڈ پریڈ' میں کئی سو لوگوں نے مختصر وقت کے لیے حصہ لیا۔ چونکہ اس ریلی پر پہلے سے ہی پابندی عائد تھی اس لیے ترک پولیس نے اس کے بعض شرکاء کو حراست میں لے لیا۔

استنبول میں پابندی کے باوجود ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کا پرائڈ مارچ

قوس قزح کے رنگوں والے جھنڈے لہراتے اور مختلف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین ترکی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کی معروف بغداد ایونیو پر تقریباً 10 منٹ تک مارچ کرنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کر دیا۔

ترکی میں ’علمی آزادی پر قدغن‘ کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار

اس دوران استنبول کے دوسرے علاقے تقسم اسکوائر کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا، جو کہ احتجاجی مظاہروں کے لیے ایک معروف مقام ہے۔

(جاری ہے)

عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا

اس موقع پر ایل جی بی ٹی کیو ریلی کے منتظمین کے ایک نمائندے نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے، ''ہم پولیس کو دھوکہ دینے اور انہیں ہمارے ساتھ نمٹنے پر مجبور کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتے۔

''

نیپال میں ہم جنس پسند افراد کی شادی کی قانونی منظوری

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے تمام سڑکیں اور چوک بند کر دیے، آپ نے ایک پورے شہر کی زندگی کو روک دیا، لیکن آپ یہ بھول گئے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم پتھر چھید کر ایک دوسرے کو تلاش کریں گے۔''

کینیا میں سینکٹروں مسلمانوں کا ہم جنس پرستی کے خلاف احتجاج

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ترک پولیس نے سڑکوں پر تلاشی لینے کے بعد اس وقت کم از کم 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا جب وہ شرکاء کے منتشر ہونے کے بعد وہاں پر پہنچی۔

استنبول میں پرائیڈ پریڈ پر پابندی

اس سے پہلے استنبول کے گورنر نے ایل جی بی کیو پلس کمیونٹی کی پرائیڈ پریڈ کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انتظامیہ نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ بتائے بغیر بس اتنا کہا تھا کہ ''غیر قانونی گروپ'' اجازت کے بغیر احتجاجی مارچ کرنا چاہتے ہیں۔

گورنر کے دفتر نے کہا کہ مرکزی تقسیم اسکوائر کے آس پاس کے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور پیدل چلنے والوں کے ٹریفک کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال کی پریڈ کے دوران، جو کہ پابندی کے باوجود منعقد ہوئی تھی، کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔

بھارت: خواجہ سراؤں کا پولیس فورس میں بھرتی کا مطالبہ

ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن کے دور حکومت میں ایل جی بی کیو برادری یا دوسرے ہم جنس پرست گروپ لعن طعن کا شکار رہے ہیں۔ لیکن ملک میں ہم جنس پرستی غیر قانونی نہیں ہے۔

اس گروپ سے وابستہ 'پرائیڈ پریڈز' دنیا بھر میں اکثر جون کے آخری اتوار کے روز منعقد کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اپنے حقوق کی جانب عوام کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)