سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

پیر 1 جولائی 2024 15:31

سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جولائی سے راولپنڈی میں شروع ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جولائی سے میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے راجہ اشتیاق احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی فٹ بال کلبوں کے رجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق ناک آٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 6 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انتخاب کیا جائے گا۔