پشاور میں آٹا مزید مہنگا،تندور روٹی کی قیمت بڑھنے کا امکان

ایک ہفتے کے دوران20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

پیر 1 جولائی 2024 21:33

پشاور میں آٹا مزید مہنگا،تندور روٹی کی قیمت بڑھنے کا امکان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2024ء) پشاور میں سستا ہونے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا، آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

تندور روٹی کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے ،ایک ہفتے کے دوران مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،پشاور میں مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 سے بڑھ کر 2ہزار ہو گئی ہے،ایک ہفتے کے دوران فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 100روپے مہنگا ہو نے سے قیمت قیمت 2ہزارسے بڑھ کر2100 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :