گورنرسندھ کا دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کے دورہ سے قبل پیشگی انتظامات کاخیرمقدم

پیر 1 جولائی 2024 22:21

گورنرسندھ کا دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کے دورہ سے قبل پیشگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین کے دورہِ پاکستان سے قبل پیشگی انتظامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں شاندار انتظامی و حفاظتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیدنا مفضل سیف الدین میرے خط پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں حالانکہ پانچ ممالک سے انہیں دورہ کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیّدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد پر ان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ بھی جائوں گا۔

متعلقہ عنوان :