![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
غلام سرور خان کے ایک بیان سے جو فلائٹ روٹس بند ہوئے آج تک بحال نہیں کراسکے
غلام سرور خان قومی مجرم ہے، مقدمہ چلنا چاہئے، ہماری حکومت مقدمہ نہیں چلاتی تو زیادتی ہوگی، اس بیان کی وجہ سے سینکڑوں ارب کا نقصان اٹھا سکے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 1 جولائی 2024
21:18
![غلام سرور خان کے ایک بیان سے جو فلائٹ روٹس بند ہوئے آج تک بحال نہیں کراسکے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_d79f3_1719853743.jpg._2)
(جاری ہے)
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اگر پچھلے 15سالوں کی کاروائی نکال کردیکھیں تو سب پتا چل جائے گا۔
میں ممبر رہا ہوں۔ میں نے ایک تسلسل کے ساتھ ایف بی آر پر تنقید کی ہے، ٹھیک ہے ٹیکس بڑھا ہے، 9ہزار سے 13ہزار کا سوچ رہے ہیں،ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر نہیں ہے۔ جب تک کرپشن کا کلچر ختم نہیں ہوگا ، ہمارے ملک اور قوم کی جیب میں پیسے ہیں، لیکن یہ عوام کی جیبوں میں ٹرانسفر نہیں ہوتے، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہے، ایوی ایشن میں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن ہے، ایک بیان کی وجہ سے آج تک جو ہمارے روٹس بند ہوئے ان کو بحال نہیں کراسکے۔غلام سرور خان قومی مجرم ہے، مقدمہ چلنا چاہئے، ہماری حکومت مقدمہ نہیں چلاتی تو زیادتی ہوگی، اس نے کیوں بیان دیا، عدالت میں آکر جواب دے ، اس بیان کی وجہ سے سینکڑوں ارب کا نقصان اٹھا سکے ہیں، برطانیہ یا جہاں بھی ہماری فلائٹس بند ہیں، فضا اتنی سازگار نہیں کہ فلائٹس آپریشن بحال ہوجائے،اسی طرح ریلوے دیکھ لیں باقی وزارتیں دیکھ لیں، کرپشن کی جڑیں اکھاڑنا جان جوکھوں کا کام ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردیں
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عارضہ قلب کے کامیاب آپریشن پر گمبٹ ٹیم کو مبارکباد
-
مہنگائی پھر بڑھنے لگی، تین روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے بڑھ گئی
-
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کی امریکی تجویز قبول کر لی
-
پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں آموں کی نمائش
-
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا تابناک مستقبل ہیں۔ گورنرسندھ
-
ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج، فلور ملز کا آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان
-
9 مئی مقدمات، عمران خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ، 9جولائی کو سنایا جائے گا
-
عدم استحکام پیدا کرنے ، بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنیوالے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں مینگو فیسٹیول کا اہتمام ،سفارت کاروں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
-
حکمران جانتے ہیں فیئر ٹرائل ہوا تو بیساکھوں پر کھڑی حکومت فارغ ہوجائے گی، علی امین گنڈاپور
-
ملک کی زرعی برآمدات پہلی بار 8 بلین ڈالر کی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی، وفاقی وزیر تجارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.