بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے‘ پی ڈی ایم اے

پیر 1 جولائی 2024 22:30

بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے ہیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سرکاری ہدایات پر عمل کر کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔