کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی گئی

بکنگ کرانے والوں کو دسمبر میں ڈلیوری دی جائے گی ،پاکستان میں مذکورہ گاڑی 55 لاکھ میں فروخت ہو رہی ہے

منگل 2 جولائی 2024 15:15

کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی ، یہ گاڑی اب پاکستان میں 55 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ رواں سال اپریل میں کمپنی نے اسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں کمپنی نے جلد ہی اسٹونک کی مزید بکنگ ستمبر تک بند کردی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے دوماہ قبل ہی بکنگ دوبارہ شروع کردی ہے یکم جولائی 2024 سے بکنگ شروع کر دی ہے اورڈلیوری دسمبر میں کی جائے گی ۔کمپنی کے مطابق توقع سے زیادہ مانگ کی وجہ سے ہمارے پاس بکنگ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ جب کیا نے قیمت میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی تو سرمایہ کاروں نے تمام انونٹری خریدلیتاہم قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار اسٹونک گاڑیوں کی فروخت پر تقریباً 8 لاکھ روپے وصول کر رہے تھے۔کمپنی نے اب اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے کیونکہ خریدار اسے تقریباً 0.8 ملین روپے زیادہ قیمت پر خریدنے کیلئے تیار تھے۔

متعلقہ عنوان :