Live Updates

عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات کے لگائے گئی: شاہد خاقان عباسی

منگل 2 جولائی 2024 17:27

عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات کے لگائے گئی: شاہد خاقان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے اتحادیوں نے کہا ہے کہ بجٹ ٹھیک نہیں، عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات کے لگائے گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو آدمی کمائے گا اس میں سے آدھا حکومت ٹیکس کی مد میں لے جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، 5 سال سے کیس چل رہا ہے، ابھی کورٹ میں پتہ چلا کہ ایک شخص کاکیس 2011ء سے چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست چلانے کے لیے نیب کا ادارہ بنایا گیا تھا، نیب آج بھی سیاست ہی چلا رہا ہے، اس کیس میں منوں کے حساب سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا تھا کہ کیس ہم نہیں بانی پی ٹی آئی بنواتے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی کہتے تھے کہ جنرل باجوہ کیس بنواتے تھے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک ترقی اس لیے نہیں کرتا کیوں کہ کوئی بھی سرکاری افسر فیصلے نہیں کرتا۔انہوںنے کہاکہ یہ حکومت وعدہ کر کے آئی تھی کہ سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، اس کے بجائے انہوں نے اسمبلی بند کر کے آرڈیننس لا کر اسے مضبوط کیا۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات