نوجوان ہمارا قیمتی ثاثہ ، ان کے ہنر کو اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے ، رانا مشہود

معیشت بہتری کی جانب گامزن‘ عوام کو ریلف کیلئے تمام تر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ، تقریب سے خطاب

منگل 2 جولائی 2024 22:55

نوجوان ہمارا قیمتی ثاثہ ، ان کے ہنر کو اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے ، رانا ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی ثاثہ ہیں ۔ ان کے ہنر کو اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوجوانوں کے ہنر کو اجاگر کرنا ہمار ی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ کھیل نوجوانوں کے لئے صحتمند تفریح بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام تر کو ششیں جاری رکھے ہوے ہے ۔