کاشتکاروں کو کماد کی فصل پر گھوڑامکھی کاحملہ روکنے اوردشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش کی ہدایت

بدھ 3 جولائی 2024 14:32

کاشتکاروں کو کماد کی فصل پر گھوڑامکھی کاحملہ روکنے اوردشمن طفیلی کیڑوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2024ء) کاشتکاروں کو کماد کی فصل پر گھوڑامکھی کاحملہ روکنے اور اس کے تدارک کیلئے گھوڑامکھی کے دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ ایسے کھیت جن میں طفیلی کیڑے وافر تعداد میں موجود ہوں وہاں سے طفیلی کیڑوں کے انڈوں اور کویوں والے پتے 6انچ لمبائی میں کاٹ لئے جائیں اور گھوڑا مکھی کے متاثرہ کھیتوں میں جہاں طفیلی کیڑے ہوں وہاں انہیں پتوں کے ساتھ لٹکا دیں۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ گھوڑامکھی کے دشمن طفیلی کیڑے گھوڑا مکھی کے خاتمہ میں انتہائی مؤثر و معاون ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موجودہ موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کماد کی فصل کو 15سے20دن کے وقفہ سے آبپاشی بھی کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کماد کی فصل پر کسی دیگر بیماری یا کیڑے کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :