بی آر ٹیز کے کام کی پیشرفت جانچنے کیلئے روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایات

بی آر ٹیز منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیحات ہیں، سینئرصوبائی وزیر

بدھ 3 جولائی 2024 17:38

بی آر ٹیز کے کام کی پیشرفت جانچنے کیلئے روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت یلو اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر الگ الگ اجلاس ہوئے۔شرجیل میمن نے ریڈ لائن کے لاٹ ون اور ٹو، بائیو گیس، ڈپوز پر جاری کام میں تیزی اور کام کی پیشرفت جانچنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹیز منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیحات ہیں، بی آر ٹیز پر کام میں تیزی لائی جائے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ دن رات شفٹوں میں کام کر کے بی آر ٹیز کی فوری تکمیل یقینی بنائی جائے، بی آر ٹیز پر کام کی فوری تکمیل یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز روزانہ رپورٹ دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن کے ڈپوز کی تیاری کے کام میں بھی تیزی لائی جائے، یلو لائن کے کام میں تاخیر کی نشاندہی اور سدباب کر کے کام قبل از وقت مکمل کیا جائے۔کام کے معیار میں کسی بھی قسم کے کمپرومائز کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت چاہتی ہے کہ عوام جلد از جلد بی آر ٹیز سے مستفید ہو سکیں۔اجلاسوں میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ٹرانس کراچی کے حکام، کانٹریکٹرز اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔