گوجرہ ، شوہر کے علاج کے لئے اسپتال آنے والی خاتون کو درندہ صفت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 3 جولائی 2024 22:58

گوجرہ ، شوہر کے علاج کے لئے اسپتال آنے والی خاتون کو درندہ صفت نے زیادتی ..
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) علاج کے لئے شوہر کے ساتھ اسپتال آنے والی خاتون کو درندہ صفت نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وڈیو بنا کر کئی ماہ تک بلیک میل اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ملزمان کی ادویات نہ دینے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کی مسلسل کوشش کی جاتی رہی اور متاثرہ خاتون انکی بار بار ہوس کا نشانہ بناتے رہے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 313 ج ب کی رہائشی خاتون (ز) اپنے شوہر کے علاج کے لیے اینٹی ٹی بی اسپتال آئی اور ادویات حاصل کی خاتون کو ہر ہفتہ ادویات کے لیے اسپتال آنا ہڑتا اسی دوران ملزمان سجاد اللہ اور رانا عنیز نے خاتون کو ورغلاتے ہوئے اس کے شوہر کی ادویات کورس بند کرنے کی دھمکی دی اور کئی ماہ تک دونوں ملزمان اسے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور اس دوران ملزمان خاتون کی غیر اخلاقی وڈیو بھی بنا لی ملزمان نے اس کے شوہر کا ٹی بی کورس مکمل ہونے کے بعد بھی خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے اسپتال بلوایا ور اسے موٹر سائیکل پر پینسرہ روڈ پر لے گئے اور اسے بنائی گئی وڈیو دکھا کر اسے بلیک میل کرتے ہو کہا کہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے اس کے بعد ملزمان نے دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پینسرہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ اور ملزمان کا ڈی این اے کروانے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گی----