لاہور، کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

بدھ 3 جولائی 2024 23:19

لاہور، کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) شاہدرہ ٹائون میں درندہ صفت ملزم نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔شاہدرہ ٹائون میں 8سالہ بچی سے زیادتی کا دل خراش واقعہ پیش آیا، بچی اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈالنے گئی تھی کہ سفاک ملزم نے، جو محلے دار بھی ہے، اسے پکڑ کر اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بچی کے دیر تک نیچے نہ آنے پر والد کو تشویش ہوئی تو وہ چھت پر گیا جسے دیکھ کر ملزم سینہ زوری کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔شاہدرہ ٹائون پولیس نے متاثرہ بچی کے و الد کی جانب سے درخواست ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم گلفام کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون محمد رضا کے مطابق سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :