اعظم نذیر تارڑ سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات ،نیدرلینڈ میں ابھرتے سیاسی منظر نامے اور انسانی حقوق بارے تبادلہ خیال

دونوں اطراف کا مذہب اور عقیدے کی آزادی کو تسلیم کرنے اور پاکستان کے شہریوں کے لیے آئینی ضمانتوں کی توثیق پر اتفاق

جمعرات 4 جولائی 2024 17:39

اعظم نذیر تارڑ سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات ،نیدرلینڈ میں ابھرتے سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2024ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریس نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کا نیدرلینڈ میں ابھرتے سیاسی منظر نامے اور انسانی حقوق بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سفیر ہینی فوکل ڈی وریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل نشست جیتنے پر وزیر کومبارکباد دی ۔

وزیر قانون و انسانی حقوق اور سفیر نے استحکام اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں اطراف کی جانب سے مذہب اور عقیدے کی آزادی کو تسلیم کرنے اور پاکستان کے شہریوں کے لیے آئینی ضمانتوں کی توثیق پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی بارے پرامیدی کا اظہار کیا ۔