8 فروری کے عام انتخابات میںقومی و صوبائی اسمبلی کی6حلقوں کے انتخابی نتائج کے ردوبدل کا معاملہ

جمعرات 4 جولائی 2024 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس وقاص رئوف مرزا پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے 8فروری کے عام انتخابات میںقومی و صوبائی اسمبلی کی6حلقوں کے انتخابی نتائج کے ردوبدل کے خلاف دائر الگ الگ عذر داریوںپرکامیاب امیدواروں سمیت تمام فریقین کو دوبار نوٹس جاری کر دیئے ہیںعدالت میں یہ عذر داریاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51سے میجر(ر) لطاسب ستی ،این اے 55 امیدوار محمد بشارت راجہ،این اے 56 شہریار ریاض جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 4 سے ملک امانت خان،پی پی 9 سے چوہدری سرفراز خان اورپی پی 17 سے راجہ راشد حفیظ نے دائر کی تھیںگزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹربشری، تنویر اقبال خان اور راجہ حبیب الرحمن نے پیروی کی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی اور ذوالقرنین حیدر عدالت میں پیش ہوئے انتخابی عذر داریوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8فروری کے عام انتخابات کے نتائج میں بڑے پیمانے دھاندلی کی گئی فارم45کے مطابق نتائج میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی لیکن یکدم فارم47کے تحت تمام دھاندلی سے تمام کامیاب امیدواروں کی جگہ ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیاعذرداریوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فارم 45کے تحت نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا جائے اور فارم47کے تحت کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ پہلے سے جاری سمن اور نوٹس عدم تعمیل کی وجہ سے واپس آچکے ہیں اور متعلقہ فریق تک نہیں پہنچ سکے جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15جولائی تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ راولپنڈی ، اٹک اور تلہ گنگ سے مجموعی طور پر اب تک16حلقوں کے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا ہے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے والوں میں این اے 49 سے میجر (ر)طاہر صادق، این اے 50 سے ایمن طاہر ،حلقہ این اے 51سے میجر(ر) لطاسب ستی ،این اے 53 سے کرنل (ر) اجمل صابر راجہ،این اے 55 امیدوار محمد بشارت راجہ،این اے 56 شہریار ریاض ،این اے 57 سے سمابیہ طاہر، این اے 60 سے حسن عدیل ،این اے 61 سے شوکت اقبال مرزاجبکہ صوبائی حلقہ پی پی 4 سے ملک امانت خان،پی پی 7 سے شبیر اعوان ، پی پی 9 سے چوہدری سرفراز خان حلقہ پی پی 10 سے چوہدری امیر افضل ، پی پی 15 سے زیاد خلیق کیانی ، پی پی 16 سے اعجاز خان جازی اورپی پی 17 سے راجہ راشد حفیظ شامل ہیں۔