پاکستان پیپلز پارٹی کے 47ویں یوم سیاہ پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویزاشرف کا پیغام

جمعرات 4 جولائی 2024 22:56

پاکستان پیپلز پارٹی کے 47ویں یوم سیاہ پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 5جولائی 77ء پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ اس روز منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر ایک آمر نیشب خون مارا۔

(جاری ہے)

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا 1977ء میں تختہ الٹنے کے حوالے سے 47ویں یوم سیاہ کے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائد عوام کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیپلز پارٹی قیادت اورکارکنان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے مگر پیپلز پارٹی نے ملک میں آئین وجمہوریت کے لئے ہر ظلم کا مقابلہ کیا، راجہ پرویز اشرف نے مذید کہا کہ آج پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جمہوری پارٹی بن چکی ہے،47برس گزرنے کے باوجود جیالوں نے اپنی جدوجہد سے پارٹی کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بحالی جمہوریت کے لئے پھانسیاں، کوڑے، قید اور تشدد برداشت کرنیوالے جیالوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی آج اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی حقوق کی جنگ لڑی رھی ہے۔