Live Updates

مذکرات ناکام:پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کے لیے مذکرات کیئے گئے تھے‘ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے.پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 جولائی 2024 19:44

مذکرات ناکام:پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جولائی ۔2024 ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں 0.

(جاری ہے)

5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو ہدایت کی تھی کہ وہ کمپنی کی ملکیت یا کمپنی کے زیر انتظام اور او ایم سیز سے وابستہ دیگر سائٹس پر پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخیرے کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ہڑتال کی صورت میں عام لوگوں اور صنعت کو سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو.

اس پیش رفت سے ایک روز قبل پی پی ڈی اے کے دو الگ الگ وفود کراچی سے عبدالسمیع خان کی قیادت اور لاہور سے حسن شاہ کی قیادت میں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات کی تھی چیئرمین ایف بی آر نے پی پی ڈی اے کی دونوں وفود کو یقین دلایا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز یا پیٹرول پمپس کے آپریٹرز کو ریٹیلرز کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے ان پر غلطی سے 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق کیا گیا اور اسے اگلے دو دنوں میں واپس لے لیا جائے گا.

سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ دوہرا ٹیکس ہے کیونکہ آوٹ لیٹس پہلے ہی انکم ٹیکس کے طور پر 1.4 روپے فی لیٹر (تقریباً 12 فیصد ڈیلر کمیشن) کے حساب سے ایڈوانس فکسڈ ودہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور اب ڈیلروں اور تقسیم کاروں کے مسائل کی وجہ سے ان پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس عائد کیا گیا انہوں نے اس معاملے پر وزیر خزانہ سے بھی بات کی اور انہیں بتایا کہ اسے کیسے درست کیا جائے.

ایف بی آر کے سربراہ نے وفود کو یقین دلایا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ او ایم سیز 0.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بغیر انوائس جاری کریں سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں وفود نے حکومتی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ امجد زبیر ٹوانہ کے وعدے کے مطابق دو دن تک انتظار کریں گے. سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے او ایم سیز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور واضح کیا تھا کہ ٹرن اوور ٹیکس پارلیمنٹ کے منظور کردہ فنانس ایکٹ 2024-25 کے ذریعے لگایا گیا تھا اور صدر پاکستان نے اس کی توثیق کی تھی وزارت پٹرولیم کو مشورہ دیا گیا کہ او ایم سیز اپنی کمپنی کی ملکیت یا آپریٹنگ سائٹس کو محدود اسٹیشن کی وجہ سے راولپنڈی، اسلام آباد اور چند دوسرے شہروں کے مخصوص علاقوں کے علاوہ شہری مراکز اور دیہی علاقوں میں ذخیرہ نہیں رکھ سکیں گے جب کہ زیادہ تر اسٹیشن سرکاری زیر انتظام پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور اٹک پیٹرولیم سے تعلق رکھتے ہیں.

پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور تقریباً 15 بڑی او ایم سیزکو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف اپنے آوٹ لیٹس کو بیک اپ سپلائی کے ساتھ تیار رکھیں اور ایسے پمپوں کی فہرست بھی فراہم کریں جو چلتے رہیں گے.
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات