خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے،اعلامیہ

جمعرات 4 جولائی 2024 22:25

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔ادھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔