ملتان، بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین گرفتار

جمعہ 12 جولائی 2024 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2024ء) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بھیک مانگنے کف غرض سے بیرون ملک جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا، خواتین 2 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کی جانیوالی خواتین میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیہ بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلمی بی بی، ثمینہ بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں۔

ہر خاتون کے پاس سے 200سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار کی جانیوالی تمام خواتین کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاول نگر سے ہے۔ترجمان کے مطابق طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کی جانے والی خواتین کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔