بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں

دیپیکا کے بعد زیادہ معاوضہ لینے والوں میں عالیہ بھٹ ، کرینہ کپور، کترینہ کیف اور شردھا کا نمبر آتا ہے

جمعرات 25 جولائی 2024 13:17

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2024ء) بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ بن گئیں۔بھارت میں بالی وڈ سمیت دیگر مقامی زبان کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکاروں کو سب سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور اب بڑے بڑے نام فلموں کے بزنس کے منافع سے بھی شیئرز لیتے ہیں۔سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت، الو ارجن اور پربھاس کے علاوہ کئی نام شامل ہیں۔

تاہم اب بھارتی اداکاراؤں نے بھی معاوضے میں اضافہ کردیا ہے اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ان دنوں حاملہ ہیں اور انہوں نے فلموں سے بریک لے رکھا ہے تاہم حال ہی میں ان کی ایک فلم ’کالکی‘ ریلیز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک فلم کیلئے 15 سے 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں جبکہ اس کے بعد سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں عالیہ بھٹ کا نام شامل ہیں جو فی فلم 15کروڑ فیس چارج کرتی ہیں۔

اس کے بعد کرینہ کپور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں جو فلم کیلئے 8 سے 11 کروڑ معاوضہ وصول کرتی ہیں جبکہ کترینہ کیف اور شردھا کا نمبر اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر ہیں 8 سے 10 کروڑ فی فلم چارج کرتی ہیں۔کریتی سینن، کیارہ ایڈوانی، کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں ایک فلم کیلئے 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔