اداکارنعمان اعجا نے دوسری شادی کے بیان کو مذاق قرار دیدیا

جمعرات 25 جولائی 2024 22:45

اداکارنعمان اعجا نے دوسری شادی کے بیان کو مذاق قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2024ء) حال ہی میں دوسری شادی کا دعویٰ کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے شہ سرخیوں میں اس وقت جگہ بنائی تھی جب انہوں نے اپنے شو کے دوران اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

تاہم اب انہوں نے اپنے مذکورہ دعوے کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے جو کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، یہ صرف ایک مذاق ہے جس کا مقصد صرف تفریح کرنا اور لوگوں کا ردعمل دیکھنا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ کسی نے بھی اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہوگا۔ کبھی کبھی، ہم سب کو اچھے ہنسی مذاق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس شو میں کچھ نیا کرنے کا، مزاح لانے کا یہ میرا طریقہ تھا۔