پنجاب یونیورسٹی نے نو سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعرات 25 جولائی 2024 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے نو سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے ضیا اللہ ولد عنایت خان کومائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، محمد سفیان ولد غلام رسول مغل کو ریاضی، نگہت نعیم دخترحافظ محمد نعیم کو کامرس، نبیلہ کوثردخترمحمد اسلم کو زوالوجی، مہتاب احمد ولد آفتاب احمد کوکامرس،حافظہ ابان عابد قاضی دخترسیف الدین عابد قاضی کو کامرس،حافظہ فہریہ مسعوددختر مسعود احمدکواپلائیڈ سائیکالوجی،صبا ضیا دخترضیا احمد خان کو پولیمر ٹیکنالوجی اور ثنا خالد دختر شیخ خالد اکرام کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔