Live Updates

،کوئٹہ (آن لائن) آئین کی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جمہوری تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا، سید شراف آغا

کوئٹہ شہر کے تمام جمہوریت پسند عوام سے آج کے احتجاجی ریلی اور جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کیجاتی ہے ، پشتونخوامیپ

جمعرات 25 جولائی 2024 20:00

Qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2024ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلعی سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید خان دوتانی ، ولی بریالی ، نصیر احمد کاکڑ، مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی ، اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ، آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی ودیگر ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 26جولائی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں عظیم الشان احتجاجی ریلی اور جلسہ ہوگا۔

جلسہ عام کی صدارت پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کرینگے ۔ پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی کے اراکین ،تحصیل ایگزیکٹیوز، تحصیل کمیٹی کے اراکین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تحصیلوں ، علاقائی وابتدائی یونٹوں کی سطح پر تمام کارکنوں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے جبکہ کوئٹہ شہر کے تمام جمہوریت پسند عوام سے احتجاجی ریلی اور جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام تحریک انصاف کے بانی ودیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ، ملک میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، جمہوری کی حکمرانی، ملک کو قوموں کا حقیقی جمہوری فیڈریشن بنانے، فارم 47کے جعلی زر وزور کے مسلط نااہل ناکام حکومتوں کے خاتمے، ملک میں آزاد غیر جانبدارانہ اور اداروں کی مداخلت سے پاک شفاف الیکشن کے انعقاد، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، لوگوں کی جبری لاپتہ کرنے کا خاتمہ ، ملک کے طول وعرض میں جاری بیروزگاری ، شدید مہنگائی، گیس، پینے کے صاف پانی ،بجلی کی نایابی کے خلاف ہوگی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات